جبلپور:09؍اکتوبر(پریس ریلیز) گزشتہ دنوں مدھیہ کے مشہور شہر جبلپور میں گاندھی جینتی کے موقع پر ادبی تنظیم “ہم سب” اور “کمال پبلیکیشن” کے زیرِ اہتمام کُل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مشاعرے میں جبلپور کے کئی معزز و نامور شعراء نے شرکت کی جن میں فیروز کمال، شاعر منان فراز، مشاعرے میں ہندی کے کئی شعراء شامل تھے پرشانت کمار مشرا و کے علاوہ سیاسی سماجی و علمی ادبی شخصیات کی شرکت نے مشاعرے کو کامیابی بخشی۔
اردو گگن سنستھا ممبئی، تنظیم ہم سب و کمال پبلیکیشن مدھیہ پردیش شہر جبلپور میں کامیاب کُل ہند مشاعرہ میں ممبئی کے مصنف محمد ایوب حنیف قریشی کی تحریر کردہ کتاب “تعلیم تربیت و تجارت” کے دوئم اشاعت کا شاندار اجراء عالمی شہرت یافتہ شاعر محترم جرن سنگھ بشرؔ کے بدست عمل میں أیا۔ کُل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن میں شہر ممبئ سے روزنامہ ہندُستان کے مدیر سرفراز أرزو، محمد عمر لکڑاوالا، صاحبِ کتاب تعلیم تربیت اور تجارت” کے مصنف محمد ایوب قریشی، حرف و آواز فاونڈیشن کے سیکریٹری شاہنواز تھانہ والا، اردو گگن سنستھا کے روحِ رواں مشیر انصاری، شکیل نائر اور شہر جبلبور کے مشہور و معروف ادبی شخصیات کے علاوہ شہر کے معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ رسمِ شکریہ کے بعد مشاعرے کا اختتام عمل میں آیا۔