نئی دہلی یکم اکتوبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جمعرات کو نئی دہلی میں وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی سے خوشگوار ملاقات کی اور ان کی رہنمائی حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے وزیر اعظم مسٹر مودی کو مدھیہ پردیش میں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی فلاحی اقدامات، کامیابیوں، سرمایہ کاری اور ریاست کی ترقی سے متعلق مختلف امور کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سال 2027 میں مدھیہ پردیش میں منعقد ہونے والی گلوبل انویسٹرز سمٹ کے لیے وزیر اعظم مسٹر مودی کو مدعو کیا۔









