بھوپال:19؍ستمبر(پریس ریلیز) بھوپال کے نوجوان شعرا کو مرکز میں رکھ کر کام کرنے والے بھوپال پوئٹری اڈا کے ذریعہ اگلا مشاعرہ “سخن کی کہکشاں” اتوار، 20 ستمبر 2026 کو رات 7:30 بجے دورّانی ہال، کملا پارک، بھوپال میں منعقد کیا جا رہا ہے۔اس مشاعرے کی صدارت معروف شاعر جناب وجے تیواری ‘وجے کریں گے۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر محمد اعظم، جناب سرور حبیب، محترمہ غوسیہ خان سبین اور جناب خلیل اسلم قریشی خاص طور پر موجود رہیں گے۔ نظامت کے فرائض نوجوان شاعر جناب سہیل عمر انجام دیں گے۔
اس مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعرا میں شامل ہیں:
جناب ساجد پریمی، ڈاکٹر احسان اعظمی، جناب سرور زیدی، جناب تہاول حسینی، ڈاکٹر اومیش مشرا، جناب عظیم اثر، محترمہ ابھیلاشا سری واستو ‘انبھوتی، محترمہ اپرنا پاتریکر، جناب اشفاق انصر، جناب سنتوش کھیرودکر، محترمہ سمینا قمر، جناب کملیش نور، محترمہ روپالی سکسینا ‘غزل، جناب ایس ایم مبشر، جناب بی این تیواری ‘صاحب، جناب کرشن گوپال پاٹھک، جناب پھیکو بھوپالی، جناب جے کشن چنڈیک اور جناب انور شان۔
ادارے کے سرپرست جناب ساجد پریمی اور صدر جناب ایس ایم مبشر نے شہر کے سامعین اور ادب سے محبت کرنے والوں سے پروگرام میں وقت پر پہنچ کر اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔