بھوپال، 19 ستمبر ( شہری نمائندہ) مدھیہ پردیش سائنس و ٹیکنالوجی کونسل (MPCST)، وگیان بھارتی (وسطی ہندوستان صوبہ مدھیہ پردیش) اور برکت اللہ یونیورسٹی کے مشترکہ اہتمام میں22 تا 26 ستمبر کوبمقام برکت اللہ یونیورسٹی کیمپسبھوپال میں سائنس میلہ منعقد ہوگا۔ اس سال میلے کا مرکزی موضوع “معاشرتی و قومی ضروریات کے لیے نواشار مبنی ڈیزائن و ٹیکنالوجی رکھا گیا ہے۔ طلبا کو محض سائنسی ماڈل دکھانے کے بجائے زراعت، فصل تحفظ، منڈی و مارکیٹنگ، مزدور تحفظ، صحت، فضلہ انتظام اور توانائی جیسے مسائل کے تکنیکی حل تیار کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ‘نواشار سنگم’ کے تحت100 سے زائد نواشار پراجیکٹس پیش کیے جائیں گے، جبکہISRO, CSIR, IIT, IISER, RRCAT, NTPC, CIL, GAIL سمیت53 سائنسی ادارےاپنی تحقیق و کامیابیاں نمائش میں لائیں گے۔ MPCST کی جانب سے 45 اسٹالوں پر دیہی ٹیکنالوجی پویلین میں دستکاروں، موجدوں اور رضاکارانہ اداروں کے کام دکھائے جائیں گے۔
میلے میں ‘سیدھا مکالمہ’ کے تحت طلبا سائنسدانوں سے براہِ راست سوال کر سکیں گے، جبکہ ‘میلہ درشن’ میں اسکولوں کے بچوں کو نمائش، نواشار پراجیکٹس اور تکنیکی ماڈلز کا دورہ کرایا جائے گا۔افتتاح میں ڈاکٹر شر شیخھر مانڈے (سابق ڈائریکٹر جنرل، CSIR؛ آل انڈیا صدر، وگیان بھارتی) اورجناب آشیش سومپورا (رام مندر ماہرِ تعمیرات) مہمانِ خاص ہوں گے۔
سینئر ماہرِ تعمیرات پدم شری چندرکانت بی. سومپوراکوسائنس پرتبھا اعزاز 2026سے نوازا جائے گا۔پریس کانفرنس میں ڈاکٹر انل کوٹھاری (ڈائریکٹر جنرل، MPCST)، ڈاکٹر دھیریندر سوامی (صدر، وگیان بھارتی وسطی ہندوستان)، ڈاکٹر پون مشرا (پروفیسر، برکت اللہ یونیورسٹی)، ڈاکٹر وکاس شیڈے (چیف سائنٹسٹ، میپکاسٹ)، تسنیم حبیب (سربراہ، سائنس میلہ سیکریٹریٹ) اور رتنیش سنگھ (نائب صدر، وگیان بھارتی) موجود رہے۔