بھوپال:17؍ستمبر:مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے منشیات کی غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف مسلسل مؤثر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ تین دنوں میں ریاست کے مختلف اضلاع میں پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 96 لاکھ 41 ہزار روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی منشیات، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دیگر سامان بھی ضبط کیا ہے۔
مندسور:تھانہ بھانپورہ کی چوکی بھیسودامنڈی پولیس نے دو بین ریاستی اسمگلروں کو گرفتار کرکے 160 گرام ایم ڈی، 6 کلو 800 گرام ڈوڈاچورا اور موٹر سائیکل سمیت تقریباً 16 لاکھ 83 ہزار روپے کی املاک ضبط کی ہیں۔ وہیں تھانہ شام گڑھ پولیس نے بولیرو پک اَپ گاڑی سے 100 کلوگرام ڈوڈاچورا سمیت تقریباً 10 لاکھ روپے کی املاک ضبط کی ہیں۔ اس کے علاوہ تھانہ نئی آبادی پولیس نے ایم ڈی ڈرگ اور ڈوڈاچورا ضبط کرکے تقریباً 10 لاکھ 90 ہزار روپے کی املاک ضبط کی ہیں۔ اس طرح تینوں کارروائیوں میں پولیس نے تقریباً 37 لاکھ 73 ہزار روپے سے زائد کی منشیات اور دیگر املاک ضبط کی ہیں۔نیمچ :پولیس نے تھانہ رتن گڑھ علاقے میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 کوئنٹل 41 کلوگرام غیر قانونی ڈوڈاچورا، جس کی قیمت 21 لاکھ 27 ہزار روپے ہے، ضبط کرکے 1 ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
دیواس :پولیس نے تھانہ کھاتے گاؤں علاقے میں آپریشن پرہار کے تحت اناج منڈی میں واقع گودام پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی 24 گرام براؤن شوگر ضبط کی ہے۔
گنا :تھانہ مریگواس علاقے میں راجستھان کی جانب سے اسمیگ کی اسمگلنگ کر رہے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 50.86 گرام اسمیگ اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل سمیت تقریباً 6 لاکھ روپے کی املاک ضبط کی ہیں۔
سنگرولی :پولیس نے تھانہ چترنگی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گھر کی باؤنڈری میں غیر قانونی طور پر اگائے گئے گانجے کے 11 سبز پودے، جن کا کل وزن 8 کلو 200 گرام اور تخمینہ شدہ قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، ضبط کیے۔
ریوا :پولیس نے تھانہ چورہٹا علاقے میں آپریشن پرہار 2.0 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 62.388 کلوگرام گانجا ضبط کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی میں بولیرو، ٹاٹا بولٹ کار اور 7 موبائل فون سمیت تقریباً 22 لاکھ 73 ہزار روپے کی املاک ضبط کی ہیں۔
جبل پور :کرائم برانچ اور تھانہ مدن محل پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گانجے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 10 کلو 168 گرام گانجا، ایک اینڈرائیڈ موبائل اور دو بیگ سمیت تقریباً 5 لاکھ 8 ہزار 400 روپے کی املاک ضبط کی ہیں۔
مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ’’زیرو ٹالرنس‘‘ کی پالیسی کے تحت مسلسل کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ سے جڑے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کرکے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔