بھوپال۔08؍ستمبر(پریس ریلیز) جمعیت علماء ضلع بھوپال کی ماہانہ میٹنگ 7 ستمبر 2026 کو جامعہ حفظ القرآن، چندن نگر بھانپور واقع دفتر جمعیت علماء ضلع بھوپال میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ جمعیت علماء ہند کے مرکزی کیلنڈر اور گائیڈ لائن کے مطابق منعقد کی گئی۔
میٹنگ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ میٹنگ میں جمعیت علماء ہند کی مرکزی گائیڈ لائن کے مطابق ضلع بھوپال میں JEEM ٹیم، ہیٹ اسپیچ کے سلسلے میں کام کرنے والی ٹیم نیز جمعیت علماء سدبھاونا ضلع بھوپال کی تشکیل کو لے کر اہم تبادلہ خیال ہوا۔ موصولہ ناموں پر غور کرتے ہوئے ٹیموں کو فعال بنانے اور جمعیت علماء ہند کے تمام پلیٹ فارمز پر مؤثر طور پر کام کرنے کے سلسلے میں ضروری فیصلے لیے گئے۔
میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ جمعیت علماء ہند کے مرکزی پروگراموں اور ہدایات کو مرکزی گائیڈ لائن کے مطابق ضلع بھوپال میں مؤثر طور پر نافذ کیا جائے گا۔ تنظیم کی سرگرمیوں کو زیادہ منظم اور مضبوط بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
اس اہم میٹنگ میں جمعیت علماء ضلع بھوپال کے صدر حافظ اسماعیل بیگ صاحب، تحصیل کولار کے صدر مولانا حنیف صاحب، تحصیل بیرسیہ کے صدر مفتی سلمان صاحب، جمعیت علماء دینی تعلیمی بورڈ بھوپال ضلع کے صدر مولانا اطہر صاحب، وارڈ 43 کے صدر مولانا آصف صاحب تحصیل حضور کے جنرل سیکرٹری مولانا وسیم الحق صاحب، ساجد صاحب (شانو)، مولانا اظہر صاحب مہتمم جامعہ حفظ القرآن ، ذیشان صاحب اور مرزا مظہر بیگ سمیت جمعیت کے عہدیداران و اراکین شریک رہے۔میٹنگ میں تنظیم کی آئندہ سرگرمیوں، مرکزی پروگراموں اور ضلع سطح پر جمعیت کے کاموں کو مزید مؤثر اور منظم طریقے سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کا اختتام مفتی سلمان صاحب کی دعا پر ہوا۔