بھوپال:03؍ستمبر:چیف سکریٹری مسٹر اشوک برنوال کی صدارت میں منترالیہ میں وزیر اعلیٰ جن وشواس ابھیان اور بالاگھاٹ پروجیکٹ کی جائزہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری مسٹر برنوال نے تمام سینئر افسران کو وزیر اعلیٰ جن وشواس ابھیان کے تحت دور دراز اضلاع کا دورہ کر کے شکایات کا ازالہ کرانے کی ہدایات دیں۔ مسٹر برنوال نے سی ایم ہیلپ لائن میں زیر التوا شکایات کا مقررہ مدت میں ازالہ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سینئر افسران کچھ شکایت کنندگان سے خود بات کریں۔ محکموں میں موصول ہونے والی شکایات کی وجوہات تلاش کر کے ان کا حل کرائیں۔ چیف سکریٹری نے تمام افسران کو حکومت ہند کے مراسلوںکے جوابات لازمی طور پر 15 دن میں دینے کی ہدایات بھی دیں۔
چیف سکریٹری نے سی ایم فلیگ شپ اسکیم کی معلومات اور آئندہ چیف سکریٹری کانفرنس کی معلومات دینے کے لیے بھی ہدایات دیں۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ جن وشواس ابھیان میں محکموں کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ جن وشواس ابھیان پورٹل کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ سی ایم ہیلپ لائن میں 80 فیصد شکایات شکایت کنندہ کی تسلی کے بعد بند کرائی گئی ہیں۔ باقی شکایات کے ازالے کی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ سی ایم ہیلپ لائن میں روزانہ 55 ہزار کال آتے ہیں، جن میں 15 ہزار شکایات ہوتی ہیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ لوک سیوا گارنٹی ابھیان میں 8 لاکھ سے زیادہ درخواستوں کا ازالہ کیا گیا ہے۔میٹنگ میں چیف سکریٹری نے محکمہ ریوینیو سے پردھان منتری کسان سمان ندھی کے معاملات، پنچایت اور دیہی ترقی محکمہ سے پردھان منتری گرامین آواس یوجنا، محکمہ خوراک، سول سپلائی اور صارفین تحفظ سے راشن کارڈ اور راشن دکانوں میں غذائی اجناس کی دستیابی، محکمہ خواتین و اطفال ترقی سے پردھان منتری ماتروندنا یوجنا، لاڈلی بہنا یوجنا، لاڈلی لکشمی یوجنا کی معلومات، محکمہ صحت سے زچگی امدادی اسکیم اور محکمہ توانائی سے بجلی کی فراہمی کی معلومات حاصل کی۔
چیف سکریٹری مسٹر برنوال نے بالاگھاٹ ترقیاتی پروجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے 332 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ میٹنگ میں محکمہ وار مجوزہ کاموں اور ان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توانائی، صحت، اسکولی تعلیم، خواتین و اطفال ترقی محکمہ، آبی وسائل، ہنرمندی ترقی، آیوش، خوراک، ماہی گیر بہبود و ماہی پروری ترقی محکمہ، کسان بہبود و زرعی ترقی محکمہ، صحت عامہ انجینئرنگ ،مویشی پروری و ڈیری، باغبانی اورفوڈپروسیسنگ نیزقبائلی امور محکمہ کی تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
منتھن پر کمیٹی بنے گی
چیف سکریٹری مسٹر برنوال نے محکماتی کاموں کے جائزے کی بنیاد پر منتھن اور کلکٹر کانفرنس کی تیاریوں کے لیے سینئر افسران کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات دیں۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل آف پولس مسٹر کیلاش مکوانا، ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، سکریٹری، کمشنر اور محکمہ جاتی سربراہان موجود تھے۔