بھوپال:29؍اگست:ون وہار نیشنل پارک میں سنیچر29 اگست کو تتلیوں کے تحفظ کے تئیں عوامی بیداری بڑھانے کے مقصد سے ‘‘بٹر فلائی رکشا بندھن اتسو’’ کا انعقاد صبح 10 بجے سے 12 بجے تک گھوم نے کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے کیا گیا۔ یہ پروگرام قدرت، حیاتیاتی تنوع اور تتلیوں کے تحفظ کے تئیں معاشرے میں حساسیت اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی سمت میں ایک اہم پہل ہے۔رکشابندھن کے مقدس موقع کو قدرت کے تحفظ سے جوڑتے ہوئے پروگرام میں تتلیوں کے لیے علامتی رکشا سْوتر باندھنے اور ان کے تحفظ کا عہد لینے کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ اس کا پیغام ہے کہ تتلیاں صرف قدرت کی خوبصورتی کی علامت ہی نہیں، بلکہ ماحولیاتی نظام اور زرِگل پاشی کے عمل کی ایک اہم کڑی بھی ہیں۔پروگرام کے ذریعہ بچوں، نوجوانوں اور عام شہریوں کو تتلیوں کے حیاتیاتی چکر، ان کے مسکن، زرِگل پاشی میں ان کے کردار اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں ون وہار کی نیچرلسٹ کرتی جین اور گنیش کی جانب سے معلومات فراہم کی گئیں۔شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ تتلیوں کے قدرتی مسکن کی حفاظت کریں، مقامی پودوں اور پھولدار نباتات کو فروغ دیں اور قدرت دوست رویہ اختیار کرکے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں اپنا تعاون دیں۔ ون وہار کے ڈائریکٹر کی ہدایت میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون وہار کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طور پر شرکاء کو انسانوں کے ذریعہ تیار کی گئی تتلیاں رکشا سْوتر کے طور پر فراہم کی گئیں۔