بھوپال:29؍اگست:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کا 29 اگست کو بالاگھاٹ ضلع کے پہلے نکسل متاثرہ رہے کورکا-بونداری علاقے کا دورہ کئی اپنائیت اور جذباتی لمحات کا گواہ بنا۔ بیماری سے متاثرخاندانوں سے ملاقات کرکے جب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو واپس لانجی کی جانب لوٹ رہے تھے، تبھی دیوربیلی گاؤں میں سڑک کے کنارے کھڑی بہنوں اور بچوں کو دیکھ کر انہوں نے اپنا قافلہ رکوا دیا۔وزیر اعلیٰ کے اچانک گاڑی رکوانے اور دیہی لوگوں کے درمیان پہنچنے سے وہاں موجود لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو دیہی عوام کے درمیان پہنچے اور بہنوں اور بچوں سے اپنائیت کے ساتھ ملاقات کرکے ان کا حال چال معلوم کیا۔ رکشابندھن کے موقع پر قبائلی اکثریتی گاؤں کی بہنوں نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو راکھی باندھی اور انہیں دعائیں دیں۔ وزیر اعلیٰنے بھی بہنوں کی محبت اور آشیرواد کو اپنائیت کے ساتھ قبول کیا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے دیہی لوگوں سے بے تکلف گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے۔ دیہی لوگوں نے گاؤں اور علاقے سے متعلق اپنی ضروریات اور مسائل سے وزیر اعلیٰ واقف لروایا۔ وزیر اعلیٰنے دیہی عوام کی باتیں سنجیدگی سے سنیں اور ضروری کارروائی کے لیے افسران کو ہدایات دیں۔
پہلی بار وزیراعلیٰ کے پہنچنے سے دیہی عوام میں جوش و خروش
دیوربیلی گاؤں کے دیہی عوام اس بات سے بہت خوش اور متاثر نظر آئے کہ ان کے علاقے میں پہلی بار کسی وزیر اعلیٰ کی آمد ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا اچانک ان کے درمیان پہنچنا دیہی عوام کے لیے کسی خوشگوار حیرت سے کم نہیں تھا۔ خاص طور پر بہنوں اور بچوں میں وزیر اعلیٰ سے ملنے اور انہیں راکھی باندھنے کو لے کر خاصا جوش نظر آیا۔
دیہی عوام نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا سڑک کے کنارے رک کر براہِ راست ان کے درمیان آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت گاؤں اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے جذبات اور مسائل کو سمجھنے کے لیے ان کے درمیان پہنچ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰکے اس اپنائیت بھرے رویے نے دیہی عوام کے درمیان اپنائیت اور اعتماد کے احساس کو مزید مضبوط کیا۔
رکشابندھن کے مقدس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اور دیوربیلی کی بہنوں کے درمیان ہوا یہ اپنائیت بھرا مکالمہ علاقے کے لوگوں کے لیے یادگار بن گیا۔وزیر اعلیٰنے بھی بہنوں کی محبت، راکھی اور آشیرواد کو علاقے کی قوت نسواں کی محبت قرار دیتے ہوئے ان کے تئیں احترام کا اظہار کیا۔