جبلپور:27؍اگست :(پریس ریلیز)جشنِ میلاد النبی کے سلسلے میں شہر جبلپور میں ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ بزمِ خادمان اردو ادب اور ہم سب تنظیم کی کاوشوں سے منعقد ہوا جس کی سرپرستی عزت مآب صوفی رحیم اللہ شاہ صفوی ۔ حاجی سردار بابا عبد الحکیم خلیلی ۔ اور بابا خورشید احمد اشرفی نے فرمائ ۔ بھوپال کے معروف شاعر جناب ثروت زیدی مہمان، اعزازی کے بطور شریک ہوئے ۔ مقامی شعرا کے علاؤہ ممبئی اجین دریا پور وغیرہ کے شعراء بھی شریک ہوئے ۔ رفیق ناگوری صاحب نے بھی اپنے کلام سے خوب داد حاصل کی۔
نظامت حافظ سلیم دریاپوری نے اپنے مخصوص انداز میں کی ۔مشہور شاعر محترم منان فراز نے اپنے کلام کے ساتھ ساتھ بہترین تقریر کی اور رسول اکرم صلی و علیہ وسلم کی سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ شعرہ کے علاؤہ ریپبلیکن سکول کے بچوں نے اپنے خوبصورت ترنم سے نعت شریف پیش کی ۔ اور خوب داد و تحسین اور انعامات سے نوازے گئے۔ جبلپور شہر کی رونق دیکھتے بنتی ہے ۔ ہر محلے گلی میں تلاوتِ قرآنِ پاک ۔ حمد و نعت ۔ کی صدائیں بلند نظر آئیں ۔آخر میں کنوینر محترم قمر الدین قمر اور جناب ایاز انصاری نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔







