بھوپال:3؍مارچ:کوکتا کے پاس بنجارا بستی میں کمیونٹی بھون بنے گا۔ وزیر مملکت پسماندہ طبقہ اور اقلیتی بہبود خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش بہبود ( آزدانہ چارج ) شریمتی کرشناگور نے بنجارا بستی کے رہائشی باشندگان کی مانگ پر یہ اعلان کیا ۔ وزیر مملکت شریمتی گور اتوار کو ٹرانسپورٹ نگر کوکتا کے پاس بنجارا بستی میں سڑک اور نالی تعمیر کے بھومی پوجن پروگرام کو خطاب کر رہے تھیں۔
وزیر مملکت شریمتی گور نے گووند پورہ علاقہ کی مختلف بستیوں میں سڑک تعمیر کے بھومی پوجن کے موقع پر ٹھیکہ دار کو سڑک کے دونوں جانب نالی بنانے کیلئے کہا۔ انہوںنے کہاکہ سڑک سے بارش کا پانی رہائشی باشندگان کے گھروں میں نہیں آئے، اس کیلئے سڑک سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے نالی بنائے۔ وزیر مملکت شریمتی گور نے گووندہ پورہ علاقہ کے تین وارڈوں میں 75ہزارلاکھ سے زیادہ کے تعمیری کاموں کا بھومی پوجن کیا۔ اس میں کوکتا میں دولت پورہ ، بنجارا بستی رامدیوپورہ اور آنند نگر مارکیٹ میں25لاکھ روپے ، چاندماری جھگی بستی ، نیو شیواجی نگر وارڈ63میں20لاکھ روپے اور سوناگری ، اے- سیکٹر اور آزاد نگر میں30لاکھ روپے لاگت کے تعمیری کام شامل ہیں کارپوریٹر مسٹر راجیش چوکسے ، کارپوریٹر شریمتی چھایہ ٹھاکر ، کارپوریٹر مسٹر شیولال مکرویا ، کارپوریٹر شریمتی مدھو سیونانی ، مسٹر جی آر ناگر ، مسٹر کشن بنجارے ، مسٹر پردیپ لودھی ، مسٹر کے کے شکلا ، مسٹر نلیش ساہو اور دیگر عوامی نمائندے اس موقع پر موجودتھے ۔