واشنگٹن17اگست: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری بات چیت کو لے کر عمان کے بارے میں انتہائی سخت بیان دیا ہے۔ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر عمان نے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت میں مداخلت کرنے کی کوشش کی، تو امریکہ اس کے خلاف بمباری کر سکتا ہے۔ فاکس نیوز سے بات چیت میں ٹرمپ سے کہا گیا کہ اگر عمان ہمارے راستے میں آتا ہے تو اس پر بم برسا دیے جائیں گے۔ یہ جواب اس وقت دیا گیا جب ان سے پوچھا گیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت میں عمان کے کردار کو وہ کس طرح دیکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ کی ایران کے آئی آر جی سی کے عہدیداروں سے براہ راست رابطے میں بات چیت چل رہی ہے۔
ٹرمپ کی یہ دھمکی انتہائی اہم وقت پر آئی ہے۔ ایران نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا تھا کہ اس نے عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے لیے شپنگ روٹ کا نقشہ تیار کرنے پر معاہدہ کیا ہے۔ ایران نے بتایا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی ہفتوں تک تکنیکی بات چیت کے بعد یہ معاہدہ ہوا ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کے سب سے اہم سمندری راستوں میں سے ایک ہے۔ یہاں کسی بھی طرح کا تناؤ پوری دنیا میں تیل کی سپلائی کو متاثر کر سکتا ہے۔ایران کو لے کر بھی ٹرمپ نے اپنا موقف انتہائی سخت رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اب سفید جھنڈا دکھانا چاہئے۔ یعنی ایران کو خودسپردگی کر دینی چاہئے۔
ٹرمپ نے ایران کے بارے میں کہا کہ وہاں کے لوگ اچھے پوکر کھلاڑی ہیں، لیکن دعویٰ کیا کہ وہ اب مشکل صورت حال میں ہیں۔