دبئی، 03 مارچ (یو این آئی) اتوار کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ دو مقام پھسل کر ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ویلنگٹن ٹیسٹ سے قبل نیوزی لینڈ چار میچوں میں 36 پوائنٹس اور 75 پوائنٹس فیصد کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست تھا۔آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 172 رنز کی زبردست شکست کے بعد 2021 کے ڈبلیو ٹی سی چیمپئنز سرفہرست مقام سے محروم ہو گئے اور 60 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ہندوستان کو ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 64.58 پوائنٹس فیصد کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان نے آٹھ میں سے پانچ ٹیسٹ میچ جیتے ہیں اور ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔آسٹریلیا 59.09 فیصد اور 78 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے 11 میں سے سات ٹیسٹ جیتے ہیں۔ اسے تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔
جبکہ بنگلہ دیش 50 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا نمبر 36.66 ہے اور یہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز 33.33 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقہ 25 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ چوتھے ٹیسٹ میں ہندوستان سے شکست کے بعد انگلینڈ کے پوائنٹس فیصد 19.44 ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔ انگلینڈ نے اب تک 2023-25 ​​ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو میں سے تین ٹیسٹ جیتے ہیں۔ پانچ میچ ہارے ہیں اور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔ سری لنکا صفر پوائنٹس فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔اگر ہندوستان 7 مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیتا ہے تو وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہے گا۔ اگر پانچواں ٹیسٹ ڈرا ہو جاتا ہے یا انگلینڈ جیت جاتا ہے تو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیبل پر سرفہرست ہو سکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔