سرکاری پیش رفتوں میں لاپرواہی برداشت نہیںہوگی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو روڈ شو میں شامل ہوئے
بھوپال، یکم جنوری: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کھرگون کے نوگرہ میلہ گراؤنڈ میں منعقدہ ایک پروگرام میں 182 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت اندور ڈویزن کے 167 کروڑ روپے کی لاگت سے 41 ترقیاتی کام، نانکوڈی بیراج،7.54کروڑ روپے کی لاگت کی جھرنیا اور کرہی بیراج بھگوان پور، بھکن گاوں جھیرنیا سڑک پر 5.88کروڑروپے کے نئے پل کی تعمیر کایاکلپ یوجنا 2.0 کے تحت، کھرگون ضلع میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کے کاموں کا بٹن دبا کر سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے 132ویں سال میں داخل ہو رہے نو گرہ میلے کا پوجا ارچنا کرکے افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مختلف اسکیموں کے فوائد بھی تقسیم کئے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو روڈ شو میں شرکت کرتے ہوئے نوگرہ میلہ گراؤنڈ پہنچے۔ روڈ شو میں کھرگون کے لوگوں نے ڈھول دھماکہ، قبائلی رقص اور پھولوں کی برسات کرکے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ روڈ شو میں خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مختلف سماجی تنظیموں، تاجر فیڈریشنوں اور اداروں نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کا استقبال کیا۔ روڈ شو کے دوران ایک لڑکی نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو تلک لگایا، ڈاکٹر یادو نے لڑکی کو پھولوں کا ہار پیش کرکے مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے روڈ شو میں حصہ لینے والے لوگوں پر پھولوں کی بارش کر کے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نوگرہ میلہ گراؤنڈ پہنچے تو عوامی نمائندوں نے ان کا بڑاہار پہنا کر استقبال کیا اور کمان -تیر پیش کرکے جذباتی استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاست میں جاری تمام عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اسکیموں نیزپروگراموں کا نفاذ مسلسل جاری رہے گا، کوئی بھی اسکیم بند نہیں ہوگی۔ تمام اسکیموں اور پروگراموں کو ضروری فنڈز کا بندوبست کرکے چلایا جائے گا۔ ریاست کی ترقی میں پورے نماڑ نے اہم کردار ادا کیا ہے، ریاستی حکومت اس خطے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ جنوب سے آنے والے ریلوے روٹ کو نماڑ علاقے سے لے جانے کے لیے ایک نیا ٹریک تیار کرنے کی تجویز پر وزیر ریلوے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس علاقے میں فور لین بننے سے ترقی کے دروازے کھلیں گے۔ نماڑخطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی سرگرمیاں کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ نوگرہ میلہ علاقے کی ترقی کے لیے 25 کروڑ روپے دستیاب کروائے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ملک وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے، 21ویں صدی کے ہندوستان میں بے پناہ امکانات پوشیدہ ہیں۔ نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا وزیر اعظم مودی کی قائدانہ صلاحیت اور ترقی کے تئیں ان کے عزم سے واقف ہے۔ وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کی پانچویں معیشت بنا ہے۔ ہم ان کی قیادت میں مدھیہ پردیش کو ملک کی نمبر ایک ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم مسٹرمودی کی قیادت میں ملک نے لارڈ میکالے کی نافذ کردہ تعلیمی پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں کی ہیں۔ ریاست میں نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ہر ضلع میں ایک-ایک ایسا کالج کھولا جائے گا، جہاں طلباء کیلئے تمام کورسز دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی بہبود کے پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ فیلڈ لیول پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی سلسلے میں اندور ڈویزن کا جائزہ کھرگون میں رکھا گیا ہے۔ ترقی ، عوام بہبود ، قانون و بندوست اور عوامی سہولیات سے متعلق پیش رفتوں میں لاپرواہی برداست نہیں ہوگی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مالوہ- نماڑ کے انقلابیوں نے جمہوریت کی لڑائی میں انمول تعاون رہا ہے۔ٹنٹیا ماما اور چندر شیکھر آزاد جیسے انقلابیوں کی قربانیوں سے ہی آزادی کی راہ ہموار ہوئی ۔ جمہوری نظام نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے ناقص حالات سے ہنرمند افراد کو موقع فراہم کیا۔ سابق وزیر اعظم مسٹراٹل بہاری واجپئی نے پردھان منتری سڑک یوجنا دے کر ملک کی ترقی کو رفتار فراہم کی۔ اب ملک نئے نظام میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ راجہ کے طور پر، بھگوان شری رام، ایک عوامی خدمت گار اور ایک مثالی پترکی طرح، 22 جنوری کو ایودھیا میں وراجیںگے، پوری دنیا اس شاندار اور ناقابل فراموش لمحے کی گواہ ہوگی۔مدھیہ پردیش سے جن- جن راستوں سے عقیدت مند ایودھیا کے لیے روانہ ہوں گے ان تمام راستوں پر پھول بچھا کر عقیدت مندوں کا استقبال کیا جائے گا۔
پروگرام میں وزیر قبائلی امورکنور وجے شاہ،وزیر خواتین طفل ترقیا ت محترمہ نرملا بھوریا، وزیر جنگلات ، ماحولیات اور درج فہرست ذات بہبود مسٹر ناگر سنگھ چوہان ، علاقائی ممبران پارلیمنٹ مسٹر گجیندر سنگھ پٹیل ، مسٹر گیانیشور پاٹیل ، مسٹر شنکر لالوانی ، مسٹر چھتر سنگھ دربار ، راج سبھا رکن محترمہ کویتا پاٹیدار ، سابق وزیر اور ممبر اسمبلی شریمتی ارچنا چٹنس سمیت علاقہ کے ممبران اسمبلی ، عوامی نمائندے ، مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان اور کثیر تعداد میں عوام موجودتھے۔