بھوپال:08؍اگست:چیف سکریٹری مسٹر اشوک برنوال نے کلکٹروں اور محکموں کے سربراہوں سے توقع کی ہے کہ وہ جن وشواس ابھیان کو عام لوگوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور مستفیدین پر مبنی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ یقینی بنانے کے لیے شفاف اور اطمینان بخش طریقے سے مسائل کے حل کا ذریعہ بنائیں۔چیف سکریٹری مسٹر برنوال سنیچرکو منترالیہ سے کلکٹر، کمشنر اور محکموں کے سربراہوں سے گزشتہ روز مکمل ہوئے جن وشواس ابھیان کا فیڈ بیک لے رہے تھے۔ انہوں نے تمام افسران کے کام کی تعریف بھی کی۔چیف سکریٹری مسٹر برنوال نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی موجودگی میں چھندواڑہ میں منعقد ہوئے جن وشواس ابھیان میں ادیم سنواد کے دوران بلیک بیری پیدا کرنے والے کسان کی جانب سے 500 لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے شاندار کام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھیان میں ایسے نئے کاروباری افراد اور کامیابی حاصل کرنے والے افراد سے ضرور مکالمہ کیا جائے اور ان کی مشکلات کا حل بھی کیا جائے۔
چیف سکریٹری مسٹر برنوال نے کہا کہ ابھیان کو عام لوگوں پر مرکوز بنایا گیا ہے، جس سے ضلع افسر بہتر نتائج دے سکیں۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ ابھیان میں شکایات اور مسائل کا صد فیصد حل، اسکیموں اور پروگراموں کی زمینی صورتِ حال، بہتر نگرانی کا نظام قائم کرکے انتظامیہ کو حساس شکل دینے کے مقصد سے تمام بہترین کام کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے غور و خوض کے بعد اگر ضرورت ہوئی تو کچھ مثبت تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔
چیف سکریٹری مسٹر برنوال نے کلکٹروں سے کہا کہ وہ ایسی خدمات جو مسلسل جاری رہتی ہیں، ان کا عمل اور نفاذ فوری طور پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحت خدمات، ہینڈ پمپ کا نفاذ،نل جل اسکیمیں، ٹرانسفارمر کی حالت، اسکولوں میں بچوں کا داخلہ، ایمبولینس کی دستیابی جیسی عام لوگوں سے متعلق اسکیموں پر خصوصی توجہ رکھیں۔
انہوں نے آدھار کارڈ، اپار آئی ڈی، پرکھ جیسی اسکیموں پر بھی بات چیت کی۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری مِسٹر نیرج منڈلوئی نے جن وشواس ابھیان کے ستونوں کی معلومات اور عمل درآمد سے متعلق پرزنٹیشن دیا اور کلکٹروں سے کہا کہ وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ابھیان میں شکایات اور مسائل کا حل، جن سنواد، ادیم سنواد، معائنہ اور قانون و انتظام پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کلکٹروں کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے کسی ضلع میں پہنچنے پر شکایات کے حل، جن سنواد اور ادیم سنواد، معائنہ وغیرہ کی سرگرمیوں کے لیے وقت مختص کرنے اور مناسب انتظامات وغیرہ کرنے کے سلسلے میں بھی بتایا۔وزیراعلیٰ دفتر کے سکریٹری ڈاکٹر سودام کھاڑے نے بھی ابھیان سے متعلق معلومات دیں۔ ایڈیشنل سکریٹری مسٹر سدھیر کوچر نے جن وشواس ابھیان میں مختلف اضلاع اور محکموں کی جانب سے حاصل کی گئی فراہمیوں وغیرہ پر پرزنٹیشن دیا۔









