بھوپال:05؍اگست:مدھیہ پردیش پولیس کے ایس ڈی ای آر ایف (SDERF) میں تعینات جوانوں کے 90 روزہ بنیادی تربیتی پروگرام کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل شریمتی پرگیہ رچا شریواستو نے تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام جوانوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کیے نیز تربیت کے دوران بہترین مظاہرہ کرنے والے پہلے تین تربیت یافتگان کو شیلڈ دے کر اعزاز سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شریمتی پرگیہ رچا شریواستو نے کہا کہ ایس ڈی ای آر ایف مدھیہ پردیش کی ایک انتہائی اہم اکائی ہے، جو آفات کے وقت فوری اور مؤثر راحت و بچاؤ کے کاموں کے ذریعہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیت سے جوانوں کی کام کرنے کی صلاحیت، تکنیکی مہارت اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے وہ چیلنجنگ حالات میں بھی مؤثر طریقے سے عوامی خدمت انجام دے سکیں گے۔ انہوں نے تربیت یافتگان سے اپیل کی کہ تربیت کے دوران حاصل کیے گئے علم اور مہارت کا مکمل لگن اور حساسیت کے ساتھ عوامی مفاد میں استعمال کریں۔
تربیت میں 44 جوانوں نے حصہ لیا۔ تربیت کے دوران انہیں آفات بندوبست اور ہنگامی ردعمل سے متعلق مختلف موضوعات پر نظریاتی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس میں سیلابی آفات کا انتظام، منہدم ڈھانچوں میں تلاش اور بچاؤ ( Collapsed Structure Search & Rescue)، ابتدائی طبی امداد (First Aid )، سی بی آر این (Chemical, Biological, Radiological and Nuclear) آفات میں بچاؤ اور ردعمل سمیت دیگر خصوصی آفات کے انتظام کی تکنیکوں کی تربیت شامل رہی۔
تربیت مکمل کرنے کے بعد یہ جوان ایس ڈی ای آر ایف کی خصوصی آفات ردعمل ٹیم کے رکن کے طور پر ریاست میں قدرتی اور انسانی پیدا کردہ آفات کے دوران امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ حکومت کے مروجہ ضابطوں کے مطابق انہیں 50 فیصدرسک الاؤنس (Risk Allowance )بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس تربیت کی خصوصی فراہمی بھنڈ ضلع میں آفات سے متعلق امدادی کام کے دوران شہید ہونے والے ایس ڈی ای آر ایف جوان کی اہلیہ شریمتی ڈولی کشواہا کی شرکت رہی۔ انہوں نے تربیت کوکامیابی کے ساتھ مکمل کر کے خدمت، بہادری اور لگن کی ایک متاثر کن مثال پیش کی۔ ان کا یہ عزم ملک کی خدمت کے تئیں غیر متزلزل وفاداری اور فرض شناسی کی علامت ہے۔تقریب میںڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر امت ساندھی، ڈویزنل سینانی شریمتی سنگیتا ڈی کمار، مسٹر کملیندر پریہار سمیت ایس ڈی ای آر ایف کے سینئر افسران اور ملازمین موجود رہے۔









