بھوپال:02؍اگست:عالمی یومِ قدرتی تحفظ کے موقع پر مدھیہ پردیش حکومت کے ادارے مدھیہ پردیش پاور ٹرانسمیشن کمپنی (ایم پی ٹرانسکو) کے 400 کے وی سب اسٹیشن تاج پور اجین میں اجتماعی شجر کاری پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں ماحولیاتی تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور قدرت کو سرسبز و شاداب رکھنے کا عزم کیا گیا۔ احاطے میں تقریباً 100 پودے لگائے گئے اور تمام ملازمین نے ان کی باقاعدہ دیکھ بھال اور حفاظت کا عہد بھی لیا۔
پروگرام میں ایڈیشنل چیف انجینئر انیل سکسینہ نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ صرف ایک دن کی مہم نہیں بلکہ مسلسل ذمہ داری ہے۔ تمام افراد نے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے اور لگائے گئے پودوں کو درخت بننے تک محفوظ رکھنے کا عزم کیا۔









