ہمبنٹوٹا، 23 جولائی (یو این آئی): پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔سری لنکا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ گیندبازی کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسمیہ رباب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 43 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔گل فیروزہ نے شاندار 78 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ سدرہ امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز بنائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے جبکہ سری لنکا کو سیریز برابر کرنے کا موقع ملے گا۔