بانکورہ17جولائی: مغربی بنگال کی سیاست میں شاہ۔ مات کا کھیل ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ۔ وزیر اعلی سویندو ادھیکاری اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان سیاسی دشمنی ایک بار پھر عوام کے علم میں آ گئی ہے۔ بانکورہ کے میجیا میں شیام اسٹیل فیکٹری کے نئے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعلی سویندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی پر براہ راست اور سخت حملہ کیا۔ سویندو نے نہ صرف ممتا بنرجی کو نئے پلانٹ کو دیکھنے کے لیے بانکورہ آنے کا مشورہ دیا بلکہ طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ چونکہ اب ان کے پاس کافی وقت ہے اس لیے اگر وہ چاہیں تو وہ انھیں سرکاری ہیلی کاپٹر بھی فراہم کردیں گے۔ اس انوکھی اور سیاسی طور پر جارحانہ تجویز نے ایک بار پھر بنگال کی سیاست میں باہری بنام اندرونی کے پرانے مسئلے کو پھر سے روشن کر دیا ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلی سویندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو نشانہ بنانے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔
انہوں نے کہا، “میں سابق وزیر اعلیٰ سے کہوں گا کہ اب آپ کے پاس کافی وقت ہے۔ آپ ضرور آئیں اور اس فیکٹری کو دیکھیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں؟ وہ معمولی باتوں پر ہندی بولنے والوں اور مارواڑی برادری کو ‘باہر والے’ قرار دیتی ہیں اور دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ بنگال کو گجرات یا اتر پردیش نہیں بننے دیں گی ۔” انہیں آکر دیکھنا چاہیے کہ جن کو وہ باہری کہتی ہیں، انھوں نے بنگال کی ترقی میں کیا تعاون کیا ہے۔ سویندو نے مزید کہا کہ اگر ممتا بنرجی کو بانکورا آنے میں کوئی تکلیف ہو تو وہ انہیں صرف اس کی اطلاع دیں۔ حکومت ان کے لیے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کا انتظام کرے گی تاکہ وہ ذاتی طور پر فیکٹری کا دورہ کر سکیں اور اندر کا ماحول دیکھ سکیں۔
سویندو ادھیکاری نے یہ آفر کیوں کی؟
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ا سٹیل پلانٹ کے احاطے میں انتظامات اور ثقافت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ فیکٹری کے احاطے میں رادھا کرشن اور شیو کے شاندار مندر قائم کیے گئے ہیں۔ ایک بڑا گوشہ خانہ بھی بنایا گیا ہے اور چاروں طرف ہریالی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ فیکٹری کے اندر بنگال کی دو عظیم شخصیات، عالمی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بڑے مجسمے نصب کیے گئے ہیں۔
‘گجرات۔ یوپی’ اور باہر ی ۔اندرونی کی سیاست پر چھڑ ی جنگ
سویندو نے کہا کہ جو لوگ ان کاروباریوں کو ‘باہر والے’ کہہ کر سیاست کرتے ہیں انہیں غور کرنا چاہیے کہ وہ بنگال کی ثقافت اور عظیم آدمیوں کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت کے دوران، بی جے پی اور ہندی بولنے والے تاجروں پر اکثر ‘باہری ’ ہونے کا الزام لگایا جاتا تھا۔ ٹی ایم سی کا نعرہ یہ رہا ہے کہ وہ بنگال کو کبھی بھی اتر پردیش یا گجرات نہیں بننے دیں گے۔









