عصمت دری کے ملزم کا دن دہاڑے قتل، لڑکی کے بھائی نے مار ڈالا
بھوپال، 29 فروری:مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عصمت دری کے ایک ملزم کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کے بھائی نے اسے سرعام قتل کر دیا۔ لوگوں نے بتایا کہ پہلے افیئر چل رہا تھا لیکن اس کے بعد دونوں میں دشمنی ہو گئی تھی۔بھوپال کے گوئل دھام کا رہنے والا 20 سالہ نوجوان سونو رائکوار سنجے نگر کے عیدگاہ ہلس میں مزدوری کرتا تھا۔ جمعرات کی دوپہر وہ کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔ ایک دوست بھی ساتھ تھا۔ راستے میں اس کی ملاقات محلے میں رہنے والے ملزم سے ہوئی۔ جس نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس کی پیٹھ اور کمر پر 5 وار کیے گئے۔ دونوں ملزمان نوجوان کو خون میں لت پت حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ جسے لوگ حمیدیہ ہسپتال لے گئے۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔سب انسپکٹر پون سین نے بتایا کہ مقتول سونو کی ملزم کی بہن سے پرانی واقفیت تھی۔ لڑکی نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل سونو کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کی وجہ سے دونوں کے درمیان دشمنی ہو گئی تھی۔مقتول سونو کے چچا گھنشیام رائکوار نے بتایا کہ بھتیجا مزدوری کا کام کرتا تھا اور ملزم کی بہن کے ساتھ اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔ اسی وجہ سے اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کر دیا۔دن دہاڑے قتل کی اس سنسنی خیز واردات کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔