بھوپال 8جولائی: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ پیتھم پور صنعتی علاقہ مدھیہ پردیش کی صنعتی طاقت کا ایک اہم مرکز ہے۔ کسان اریگیشن اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ جیسی کمپنیاں ریاست میں سرمایہ کاری، روزگار اور تکنیکی ترقی کو نئی سمت دے رہی ہیں۔ “مدھیہ پردیش حکومت صنعتوں کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ صنعتوں کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار ملے، کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی دستیاب ہو اور ریاست معاشی طور پر مزید مضبوط بنے۔”وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ آبپاشی اور آبی تحفظ کے شعبہ میں جدید پائپ، ڈرپ اور اسپرنکلر اریگیشن سسٹم کسانوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ نئی یونٹ زرعی شعبہ میں آبی انتظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کو ضلع دھار کے پیتھم پور صنعتی علاقے میں کسان اریگیشن اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کی چوتھی نئی مینوفیکچرنگ یونٹ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے فیکٹری احاطے میں شیو مندر میں ویدک منتروں چار اور مذہبی رسومات کے مطابق پوجا – ارچنا بھی کی۔وزیراعلیٰ نے کمپنی انتظامیہ کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کی توسیع صرف معاشی ترقی ہی نہیں بلکہ سماج کی مجموعی ترقی کی بھی بنیاد ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نئی مینوفیکچرنگ یونٹ کے آغاز سے پیتھم پور صنعتی علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کو مزید رفتار ملے گی۔ اس سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ریاست میں زراعت اور آبی انتظام سے متعلق جدید مصنوعات کی پیداوار کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش صنعت، زراعت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے گا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نئی یونٹ کا معائنہ کیا اور پائپ بنانے میں استعمال ہونے والی جدید ترین مشینوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کمپنی کی جانب سے زراعت، آبپاشی اور آبی انتظام کے شعبہ میں کیے جا رہے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کمپنی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
کمپنی کے ایم ڈی مسٹر کنال اگروال نے بتایا کہ کسان اریگیشن اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کا قیام تقریباً 40 سال قبل عمل میں آیا تھا۔ اس وقت کمپنی کی مجموعی طور پر 5 یونٹیں کام کر رہی ہیں، جن میں سے 4 یونٹیں پیتھم پور میں واقع ہیں۔ کمپنی پی وی سی پائپس، ایچ ڈی پی ای پائپس، سی پی وی سی اور یو پی وی سی پائپس اور فٹنگس کی تیاری کے ساتھ ساتھ واٹر ٹینک، ڈرپ اریگیشن اور اسپرنکلر اریگیشن سسٹم بھی تیار کرتی ہے۔ چوتھی نئی یونٹ میں ایچ ڈی پی وی اور ڈی ڈبلیو سی پائپس تیار کیے جائیں گے، جس سے زراعت، آبپاشی اور انفراسٹرکچر کے شعبہ کو جدید مصنوعات دستیاب ہوں گی۔
پروگرام میں دھار کی رکن اسمبلی شریمتی نینا ورما، عوامی نمائندگان، ڈویزنل کمشنر ڈاکٹر سودام کھاڑے، آئی جی مسٹر انوراگ اور دھار کلکٹر مسٹر راجیو رنجن مینا سمیت کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔