بھوپال:یکم؍مارچ:رانچی ٹیسٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہندوستانی کپتان روہت شرما اپنے ساتھی کھلاڑی سرفراز خان کو نصیحت کرتے نظر آ رہے ہیں
رانچی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا مقابلہ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میں کھیلا جا رہا ہے۔ اسی مقابلے کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ہندوستانی کپتان روہت شرما اپنے ساتھی کھلاڑی سرفراز خان کو نصیحت کرتے نظر آ رہے ہیں۔
درحقیقت، سلپ پوائنٹ پر فیلڈنگ کر رہے سرفراز خان نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ اسی بات پر کپتان روہت شرما ناراض ہو جاتے ہیں اور سرفراز کو ہیلمٹ پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے نصیحت دیتے ہیں، تاکہ وہ کسی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں۔ یہ ویڈیو دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے ان لوگوں کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے جو بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلاتے ہیں اور ہیرو بننے کی کوشش میں اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔