بھوپال،2/جولائی:خادم اردو ،محب ادب اور بزم “حامد حسن شادؔ“ کے روح رواں جناب ساجد حسن(سب کی پسند) کی جانب سے ہر دل عزیز شخصیت مرحوم شعیب علی خان شادؔ کی یاد میں 3،جولائی بروز جمعہ ، بعد نماز عشاء رات ساڑھے نو بجے ایس ایم کانوینٹ اسکول شہید نگر میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں درود پاک اور فاتحہ خوانی کے ذریعہ مرحوم شعیب علی خان کو ایصال ثواب کیا جائے گا۔سبھی محبانِ ادب اور عاشقانِ شعیب شادؔ سے درخواست کی جاتی ہے کہ نشست میں شرکت کر درود فاتحہ پڑھ بخشیں اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کریں ۔









