بھوپال۔یکم مارچ (پریس ریلیز) مدھیہ پردیش کی راجدھانی مدارس و مساجد کے شہر بھوپال میں مدرسہ مفتاح العلوم ادبگاہِ عثمانیہ بھوپال میں ۰۳سالہ نمایاں کامیابی کی بنا پر ممتاز رہا ہے چونکہ جگہ کی قلت کی بناءپر دیگر شعبہ جات کا اضافہ مشکل سا نظر آرہا تھا ، تو اللہ نے ضلع سےہور کے ایک گاؤں پاٹنی میں مدرسہ ھٰذا کی ایک شاخ قائم کروادی ، جو کہ مدرسہ سعیدیہ رئیس العلوم طیب نگر کے نام سے موسوم ہے اور الحمداللہ ۹ سال سے مسلسل کامیابی کی طرف گامزن ہے، الحمد اللہ ۴۱ شعبان العظم مطابق ۵۲ فروری بروز اتوار مدرسہ سعیدیہ رئیس العلوم میں سالانہ جلسے کا انعقاد کےا گےا ، جس میں کثےر تعداد میں علماءکرام ، ائمہ عظام و حفاظ کرام نے شرکت فرمائی۔ اسی موقع پر مسجد الکوثر ی میںنماز کا افتتاح حضرت مولانا مفتی رئیس احمد خان قاسمی کی امامت سے ہوا۔ جلسہ کی صدارت رئیس اعلماءمدھیہ پردیش حضرت اقدس مولانا مفتی رئیس احمد خاں قاسمی نے فرمائی ۔
مہمانانِ خصوصی کے طور پر بھوپال شہر کی علمی شخصیات مولانا مسیح عالم جامعی رکن مسلم پرسنل لاءبورڈ ، مفتی ڈاکٹر عرفان عالم قاسمی ، مولانا قاری محمد انور ندوی ، مفتی مطیع الرحمن قاسمی ، مولانا ہاشم مظاہری ، مفتی سلمان قاسمی ،مولانا محمد اکرام ، حافظ سےمع اللہ ، قمر اعجاز ، محمد ناصر، محمد کامران، محمد شعیب بطور خاص شرکت فرما ہوئے، جبکہ جلسے کی نظامت مفتی مرغوب الرحمن خاں قاسمی نے کی ۔ مدرسہ کے طلبا و طالبات نے بہترین انداز میں اپنے اپنے پروگرام پیش کئے، جس سے یہ ظاہر ہوا کہ حضرات اساتذہ کرام نے طلباءپر کافی محنت کی ہے، پروگرام کی اعلیٰ کارکردگی کو دیکھ کر علماءکرام و مہمانانِ کرام نے حضراتِ منتظمین و اساتذہ و طلباءکو خوب خوب دعاؤں سے نوازا ۔ حضرات کرام نے اپنے بےانات مین دینی علم و علماءکی اہمیت و افادیت کو اجاگر کےا ، آخر میں مدرسہ مفتاح العلوم کے طلباءنے آخری سبق سنا کر حفظ قرآن کریم کی تکمیل کی ۔ اور حضرات علماءکرام کے ہاتھوں ان حفاظِ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی، جبکہ حضرت ناظم مولانا قاری رفیق احمد خاں صاحب اسعدی نے مدرسہ کی رپورٹ پیش کی اورر کامیاب ہونے والے طلباءکے درمیان علماءکرام کے ہاتھوں انعامات تقسیم کروائے گئے ، جلسہ میں شرکت کرنے والے علماء،ائمہ، و حفاظِ کرام کا بھی اعزاز و اکرام کیا گیا ، آخر میں مولانا مفتی رئیس احمد خاں قاسمی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔