بھوپال: مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی انجینئر محمد انس، CEO – Anas Mansoor Consultancy Services Private Limited کی جانب سے حج 2027 کے درخواست فارم مکمل طور پر مفت پُر کیے جائیں گے۔
اس خدمت کا مقصد عازمینِ حج کو درخواست کے مراحل میں آسانی فراہم کرنا اور انہیں درست رہنمائی مہیا کرنا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے حج کے لیے اپنی درخواست جمع کرا سکیں۔انجینئر محمد انس نے بتایا کہ عازمینِ حج کی خدمت اور ان کی رہنمائی ایک سعادت ہے، اور ہماراادارہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ حجاج کرام کو درخواست سے لے کر سفرِ حج تک بہترین معاونت فراہم کی جائے۔
انس منصور کنسلٹنسی پرائیویٹ لمیٹیڈ 99،سٹی سینٹر،بینڈ ماسٹرچوراہا تھانہ تلیا کی جانب سے عازمینِ حج کو نیک تمناؤں کے ساتھ اس بابرکت سفر کی تیاری میں مکمل تعاون بھی کیاجائے گا۔
اس سلسلے میں تمام خواہشمند عازمینِ حج سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ حج 2027 کے فارم بھرنے اور ضروری معلومات حاصل کرنے کے لیےہمارے دفتر :8989188288سے رابطہ کریں: