روم19جون: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیہودہ بیانات سے کئی عالمی رہنماؤں کی توہین کرچکے ہیں لیکن اس بار پاسا پوری طرح پلٹ گیا ہے ۔ اس بار ٹرمپ کا سامنا اٹلی کی طاقتور وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ہوا ہے جنہوں نے دنیا کے سامنے ٹرمپ کی انا کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ہوا یوں کہ فرانس میں حالیہ جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران ٹرمپ نے میلونی پر ایک تصویر کے حوالے سے تبصرہ کیا، جس نے اطالوی وزیر اعظم کو برہم کردیا ۔ میلونی نے دو ٹوک انداز میں ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے اسے “شرمناک” قرار دیا۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اطالوی میڈیا کے ساتھ فون پر انٹرویو میں میلونی کے بارے میں متنازعہ دعویٰ کیا۔ G-7 سربراہی اجلاس 15 سے 17 جون تک فرانس کے شہر ایوین میں منعقد ہوا جہاں دنیا کے تمام بڑے رہنما جمع ہوئے۔ سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد، ٹرمپ نے ہمیشہ کی طرح اس بات پر فخر کیا کہ جارجیا میلونی ان کے پیچھے پیچھے گھوم رہی تھیں ۔ ٹرمپ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہہ دیا، “میلونی شاید اس بات سے ب بہت خوش ہوئی ہوں گی کہ میں نے اس سے بات کی، حالانکہ مجھے ان سےب ات کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں تھی۔ وہ میرے ساتھ فوٹو کھینچوانے کےلئے سچ مچ منتیں کررہی تھیں ۔
وہ کسی بھی قیمت پر میرے ساتھ ایک تصویر کھینچوانا چاہتی تھیں ۔ میں عام طور پر فوٹو نہیں کھینچواتا ، لیکن مجھے ان پر تھوڑا تڑس آگیا، اس لیے میں نے ہاں کہہ دیا۔” میلونی نے اس توہین آمیز بیان پر خاموش رہنے کے بجائے ٹرمپ کو اسی لہجے میں جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اطالوی وزیر اعظم نے ٹرمپ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ “ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ بیانات مکمل طور پر من گھڑت اور جھوٹے ہیں۔ سچ پوچھیں تو میں ان کے اس عمل سے پوری طرح حیران ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ امریکہ کے صدر اپنے سب سے قابل اعتماد اتحادیوں کے ساتھ اتنا برا سلوک کیوں کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہوں نے ایسا کچھ کیا ہو۔”
میلونی نے کہا، “یہ شرمناک ہے کہ ٹرمپ اپنے دوستوں کو نیچا دکھانے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کرتے ہیں، لیکن جب مغربی ممالک اور امریکہ کے حقیقی دشمنوں کی بات آتی ہے تو ان کا لہجہ بدل جاتا ہے۔ وہ دنیا کے لیے خطرہ بننے والے دشمنوں اور آمروں کے لیے بہت نرم ہو جاتے ہیں، لیکن ٹرمپ کو ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے: میں اور میرا ملک، اٹلی، کبھی کسی کے آگے بھیک نہیں مانگتے۔”
ADVERTISEMENT
میلونی کے شدید ردعمل کے بعد، تنازعہ اب صرف دو رہنماؤں کے درمیان نہیں رہا، بلکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے درمیان ایک بڑی دیوار ر بن گئی ہے۔ ٹرمپ کی طرف سے اطالوی وزیر اعظم کی توہین نے تمام اٹلی کو اس حد تک غصہ میں ڈال دیا ہے کہ حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے۔ نتیجتاً، اطالوی نائب وزیر اعظم انٹونیو تایانی نے 21 اور 22 جون کو طے شدہ امریکہ کا اپنا سرکاری دورہ فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
WHATSAPP
FACEBOOK
TELEGRAM
TWITTER
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
Tags: America , Donald Trump , Italian Prime Minister Giorgia Meloni , Italy
FIRST PUBLISHED : JUNE 19, 2026, 9:37 PM IST
Read More









