بھوپال:19؍جون:بھوپال کے معروف شاعر و صحافی جناب حنیف سوز صاحب کل کلیکٹریٹ میں اچانک گر جانے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں فریکچر بھی آیا ہے اور فی الحال طبیعت ناساز ہے۔بزم حامد حسن شاد کے صدر جناب ساجد حسن نے معلومات دیتے ہوئے تمام احباب سے دعا کی گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ اور عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی تکلیف سے نجات دے۔آمین یا رب العالمین۔









