ہیوسٹن:18؍جون:فٹبال ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیموں کے شاندار کارنامے جاری ہیں۔ بدھ کے روز عالمی درجہ بندی میں 43ویں نمبر پر موجود کانگو نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو 1-1 سے ڈرا پر روک دیا۔ 52 سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرنے والی جمہوریہ کانگو نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گول بھی اسکور کیا، جبکہ رونالڈو کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں گروپ K کے میچ میں پرتگال نے چھٹے منٹ میں جواؤ نیویس کے گول کی بدولت شاندار آغاز کیا۔ تاہم یہ میچ میں پرتگال کا آخری گول ثابت ہوا۔ پہلے ہاف کے انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں یوان ویسا نے کانگو کے لیے برابری کا گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا۔
اس ڈرا کے بعد پرتگال کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی راہ مشکل ہو گئی ہے اور اب اسے اپنے آئندہ میچ جیتنا ہوں گے۔ پرتگال 23 جون کو ازبکستان اور 28 جون کو کولمبیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔ فی الحال ٹیم گروپ K کی پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔









