دبئی، 25 فروری (یو این آئی) کپتان سنیل رمیش (64) اور اجے کمار ریڈی (66) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان کی مرد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دوستانہ کرکٹ سیریز 2-1 سے جیت لی۔ دبئی کے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلا میچ جیتا تھا لیکن ہندوستان نے جمعہ کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز میں واپسی کی۔ ٹی درگا راؤ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اجے کمار ریڈی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہندوستان نے فتح کا ہدف آٹھ گیندیں باقی رہے حاصل کر لیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ابتدائی دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بدر منیر پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ مؤخر الذکر دو کھلاڑیوں نے پاکستان کی امیدوں کو زندہ کر دیا اور ٹیم 12ویں اوور میں 124/3 تک پہنچ گئی۔پاکستان نے تیز رفتاری سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سلمان نے 39 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔فیصلہ کن 194 رنز کے تعاقب میں سنیل اور ڈی وینکٹیشور راؤ نے ہندوستان کو اچھی شروعات دی۔ وینکٹیشور 24 گیندوں میں 33 رنز بنانے کے بعد آٹھویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ لیکن سنیل اور اجے نے ہندوستان کی جیت کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم تیار کیا جس کی وجہ سے 18.4 اوورز میں دو وکٹوں پر 196 رنز بنا کر ہندوستان کی جیت یقینی ہوگئی۔