بھوپال۔25 فروری (پریس ریلیز) آج ایڈوکیٹ شاہنواز خان کے آفس میںبھوپال ہسٹر ی فورم کی میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں یہ خوشخبری سنائی گئی کہ بھوپال ہسٹری فورم کی کتاب کا کام مکمل ہو گیا ہے اورجلد وہ منظر عام پر آنے والی ہے۔کتاب کااجراء۵ مارچ کو ہونے کا امکان ہے ،جلد ہی کتاب کے اجراءکا اعلان متوقع ہے۔ میٹنگ کی ابتداءثروت زیدی کی حمد و نعت سے ہوئی ۔ اس موقع پر محترمہ رضیہ حامد صاحبہ نے اپنے بہترین مشورے پیش کیے،اور کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی۔ میٹنگ میں محترمہ رضیہ حامد صاحبہ، شاہنواز خان، اشعر قدوائی، خالد غنی ،رضوان انصاری، خالد محمد خان، سیّد عارف حسن، فیصل متین، محمد امان خاں، ثروت زیدی اور کئی معززدوست و احباب موجود رہے۔