بھوپال، 24 فروری: راجدھانی بھوپال کے جھدا قبرستان کمیٹی کے صدر ریحان گولڈن نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جو قرآن شریف، سپارے، حدیث اور دینی مضمون شکستہ ہوگئے ہیں انہیں جمع کرکے جھدا قبرستان میں ادب و احترام کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل 7 سالوں سے یہ کام قاضی شہر اور مفتی شہر صاحبان سے مشورے کے بعد کیا جاتا ہے۔ ریحان گولڈن نے بتایا کہ اس سال 450 بورے بوسیدہ قرآن پاک، سپارے و حدیث دفن کئے گئے۔ تاکہ ان کی بے ادبی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ندی تالابوں میں ٹھنڈا کرنے سے یہ بہہ کر کنارے پر آجاتے ہیں اور ان کی بے ادبی ہوتی ہے۔ ریحان گولڈن نے کہا کہ سبھی شہروں اور ضلعوں میں یہ کام ہونا چاہیے۔