احمدآباد30؍اپریل :گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل میں جمعرات کو رائل چیلنجربنگلورو کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹیم کو موجودہ سیزن میں پانچویں جیت ملی، جبکہ بنگلورو کی یہ تیسری شکست ہے۔ بنگلورو 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ گجرات 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔احمدآباد میں کھیلے گئے اس میچ میں گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلورو کی ٹیم 19.2 اوورز میں 155 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں میزبان ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ راشد خان نے سُیَش شرما کی گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔گجرات کے کپتان شبھ من گل نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے اور وہی میچ کے ٹاپ اسکورر رہے۔اس میچ میں کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا۔
قبل ازیں ارشد خان (تین وکٹیں)، جیسن ہولڈر اور راشد خان (دو، دو وکٹیں) کی بہترین گیند بازی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 42 ویں مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو 19.2 اوورز میں محض 155 رنز کے اسکور پر سمیٹ دیا۔آج یہاں گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لیے اتری رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے جیکب بیتھل اور وراٹ کوہلی کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 35 رنز جوڑے۔ تیسرے اوور میں محمد سراج نے جیکب بیتھل (5) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔









