ممبئی، 24 فروری (یو این آئی) ممبئی کے بلے باز مشیر خان نے رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میچ میں بڑودہ کے خلاف تاریخی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنائی۔یہ ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ کم عمری میں رنجی ٹرافی میں اس ڈبل سنچری کے ساتھ، مشیر ممبئی کے دوسرے نوجوان بلے باز بن گئے ہیں۔ مشیر نے 18 سال 362 دنوں میں ڈبل سنچری بنائی ہے۔ اس معاملے میں وسیم جعفر کا نام پہلے نمبر پر ہے۔جعفر نے ممبئی کے لیے 18 سال 262 دن میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔مشیر نے بڑودہ کے خلاف ایک ایسے وقت میں ایک صبر آزما اننگز کھیل کر ڈبل سنچری بنائی جب پرتھوی شا، اجنکیا رہانے سمیت ٹیم کے چار وکٹ 100 رنز کے سکور پر گر چکے تھے اور ٹیم مشکل میں نظر آ رہی تھی۔ ایسے حالات میں مشیر نے 356 گیندوں میں 18 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 203 رنز بنائے اور ٹیم کا سکور 384 رنز تک پہنچا دیا۔