بغداد، 24 فروری (یو این آئی) پرتھمیش جاوکر، پریانش اور کشل دلال پر مشتمل ہندوستانی مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم نے ہفتہ کو ایشیا کپ 2024 تیر اندازی اسٹیج-1 عالمی درجہ بندی ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔آج یہاں ہندوستانی تکڑی نے طلائی تمغہ کے مقابلے میں ایران کی ارمین پاکزاد، آرش غسیمی پور اور ردریجاوان بہنیا کی ٹیم کو 232-229 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ہندوستان نے کوارٹر فائنل میں بائی ملنے کے بعد پہلے سیمی فائنل میں عراق کو شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے اس ایونٹ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔جاوکر اور دلال اتوار کو مینزکمپاؤنڈ انفرادی فائنل میں بھی مقابلہ کریں گے۔تاہم، ادیتی سوامی، پریا گرجر اور پرنیت کور کی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو فائنل میں ایران کے ہاتھوں 223-229 سے شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ ایونٹ میں، دفاعی عالمی چیمپئن آدیتی سوامی نے تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں ٹیم کی ساتھی پریا گرجر کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔
پرنیت کور اتوار کو فائنل میں ایران کی فاطمہ ہمتی کا مقابلہ کریں گی۔بعد میں دن میں، پرتھمیش جاوکر اور ادیتی سوامی نے بھی مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ ایونٹ میں ایران کو 159-157 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ہندوستان کے پاس اتوار کو ریکرو تیر اندازی میں تمام طلائی تمغے جیتنے کا موقع ہے۔ماں بننے کے بعد بین الاقوامی تیر اندازی کے مقابلے میں واپسی کرنے والی دیپیکا کماری آل انڈیا ویمنز ریکرو فائنل میں ٹیم کی ساتھ سمرن جیت کورسے بھڑیں گی، جب کہ اولمپین تروندیپ رائے اور دھیرج بومادیورا مردوں کے خطاب کے لیے مدمقابل ہوں گے۔