نئی دہلی، 29 اپریل( یو این آئی)اپیا، سامووا میں جاری 2026 کامن ویلتھ یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور یونیورسل کپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ مقابلے کے تیسرے دن ہندوستانئ ویٹ لفٹرز نے ایک طلائی (گولڈ) اور تین چاندی کے (سلور) تمغے جیت کر ملک کے تمغوں کی مجموعی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا۔
بیلانہ ہریکا نے 69 کلوگرام کیٹیگری میں مجموعی طور پر 197 کلوگرام (اسنیچ میں 86 اور کلین اینڈ جرک میں 111 کلوگرام) وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
بھومیکا موہیتے نے63 کلوگرام کیٹیگری میں مجموعی طور پر 195 کلوگرام (اسنیچ میں 86 اور کلین اینڈ جرک میں 109 کلوگرام) وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔
کرنگی ترنگنی نے 63 کلوگرام ہی کیٹیگری میں مجموعی طور پر 179 کلوگرام (اسنیچ میں 79 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلوگرام) وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ابھیشیک نپانے نے88 کلوگرام کیٹیگری میں مجموعی طور پر 324 کلوگرام (اسنیچ میں 140 اور کلین اینڈ جرک میں 184 کلوگرام) وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔یندوستانی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر نے ایتھلیٹس، کوچز اور معاون عملے کو ان کی شاندار کارکردگی اور محنت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتوحات ہمارے کھلاڑیوں کے عزم اور لگن کا ثبوت ہیں اور ہندوستانی عالمی ویٹ لفٹنگ کے میدان میں اپنی پوزیشن کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔









