نئی دہلی، 23 فروری (یو این آئی)کرکٹ کی تاریخ میں جب بھی دھماکہ خیز سلامی بلے بازوں کا ذکر کیا جاتا ہے ، تو جنوبی افریقہ کے کسی کھلاڑی کو کبھی نظر بھی انداز نہیں کیا جاسکتا اور ان تمام کھلاڑیوں میں سرفہرست نام ہرشل گبز کاہے۔ وہ کھلاڑی جس کے بلے سے نکلا ہوا ہر اسٹروک مخالف گیند باز کو تہس نہس کر دیتا تھا۔ یہ وہ بلے باز ہے جس نے بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کرشماتی کارنامہ انجام دیا۔ان تمام خوبیوں کے ساتھ ساتھ ہرشیل گبس جبوبی افریقہ کے وہ کھلاڑی ہیں جن کا کیریئر کھیلنے سے زیادہ ہمیشہ غلط وجوہات کی بناء پر سرخیوں میں رہے۔
کھلاڑی پر میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگا اوراس کھلاڑیو کو شراب کی ایسی لت تھی کہ اس سے ا ن کھیل بھی بہت متاثر ہوا۔ کرکٹ مداح جب بھی ہرشل گبز کا نام سننے ہیں تو سب سے پہلی چیز جو ان کے ذہن آتی ہے وہ ہے بیک ورڈ پوائنٹ پر ایک الیکٹرک فیلڈر۔ اور ایک جارح بلے باز کے طور پر ان کی شبیہ سامنے آتی ہے۔ کیپ ٹاؤن میں 23 فروری 1974 کوہرشیل گبس کی پیدائش ہوئی۔ ایک نوجوان کے طور پر، گبز نے اپنے کیرئیر کا آغاز سینٹ جوزف مارسٹ کالج سے کیا اور پھر روندیبوش کے ڈائیوسیسن کالج میں منتقل ہو گئے۔ وہ ایک بہت ہونہار کھلاڑی رہے جو اسکول میں رگبی، کرکٹ اور فٹ بال کھیلتے تھے۔
ہرشل گبز نے 2007 کے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ کے خلاف تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے پارٹ ٹائم اسپنر ڈین وان بینگ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے۔ یہ میچ وارنر پارک میں کھیلا گیاتھا۔ فیلڈنگ میں ان کی مہارت ایسی تھی کہ انہیں جونٹی رہوڈز کے برابر یا اس سے بہتر فیلڈر سمجھا جاتا تھا۔ بہتر اس لئے کیونکہ ان کی گیند کو اسٹمپ پر مارنے کی صلاحیت دنیا کے کسی بھی فیلڈر سے بہت زیادہ بہتر تھی۔
گبز، ایک دائیں ہاتھ کے بلے باز اور بہترین فیلڈر تھے۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1996 میں ہندوستان کے خلاف کیا اور اپنا آخری ون ڈے 2010 میں ہندوستان کے ہی خلاف کھیلا۔ تینوں فارمیٹس میں 14 سال کھیلنے کے بعد انہوں نے کوچنگ میں اپنا ہاتھ آزمایا۔
انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے 90 ٹیسٹ، 248 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بالترتیب 6167، 8094 اور 400 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے زیادہ تر میچ بحیثیت سلامی بلے باز کے کھیلے۔ گبز ایک شاندار بلے باز تھے جو ٹیم کو تیز شروعات دینے میں ماہر تھے۔
آسٹریلیا کے خلاف ہرشل گبز کی 175 رنز کی تاریخی اننگز کون بھول سکتا ہے۔ 12 مارچ 2006 کو جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ ہوا جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی میں 433 رنز بنائے۔ سب نے اندازہ لگا لیا تھا کہ میچ ختم ہو گیا ہے لیکن اصل تصویر ابھی باقی تھی۔ 434 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے گبز نے 111 گیندوں پر 175 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔