رانچی، 22 فروری (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھوڈ کا ماننا ہے کہ رانچی کی پچ خشک ہے اور اس میں دراڑیں ہیں جس سے گیند بازوں کو ٹرن ملے گا۔کل ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے یہ بات کہی۔ اس سے قبل پچ کو دیکھنے کے بعد انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ نے کہا تھا کہ یہ مکمل طور پر خشک ہے اور اس میں دراڑیں ہیں۔راٹھور نے کہا، ’’ہندوستان میں ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہو اور لوگ پچ کو لے کر خبریں نہ بنائیں یہ نہیں ہوسکتا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ پچ خشک ہے اور ٹرن بھی دیکھنے کو ملے گا۔ لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کب گھومے گی اور کتنا گھومے گی۔ ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں اور اسی کے مطابق ٹیم کا کمبی نیشن دیکھنے کو ملے گا۔راٹھوڈ نے رانچی ٹیسٹ میں رجت پاٹیدار کو کھیلنے کے سوال پر واضح کیا، ’’کوئی کھلاڑی دو میچوں میں رنزنہ بنائے تو اسے خراب نہیں کہا جکاسکتا، ہمیں اس کے ٹیلنٹ پر پورا بھروسہ ہے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ جسپریت بمراہ کو رانچی ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ آکاش دیپ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم مکیش کمار کی شکل میں ایک اور تیز گیند باز آپشن موجود ہے۔