بھوپال، 21 فروری (رپورٹر) وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ریاست میں تقریباً 100 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی حصولیابی کی جاناہے، جس سے تقریباً 11 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے لیے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا، اسٹیٹ سول سپلائی کارپوریشن اور مارک فیڈ سے اشتراک کرتے ہوئے حصولیابی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یہ بات فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ویسٹ زون) دلجیت سنگھ اور جنرل منیجر وشیش گڈھپالے سے سمتوبھون میں خیرسگالی ملاقات کے دوران کہی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ حصولیابی مراکز پر گیہوںکے معیار کی تصدیق کے لیے ماہرین ، نمی کی پیمائش کرنے والے آلات، باردانہ اور دیگر ضروری آلات کی دستیابی نیزکسانوں کے لیے سہولت بخش انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ مدھیہ پردیش سے فاضل گیہوں کی ترسیل اور کمی والی ریاستوں کو بھیجنے کے عمل کو آسان بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔