مہنگائی کااثرخواتین کی ذہنی اورجسمانی صحت پرپڑرہاہے:وبھاپٹیل

0
21

بھوپال:21؍ فروری:آج نریندرمودی سرکارکی ناکام پالیسیوں اوربڑھتی مہنگائی کی اثرسے عام آدمی خاص طورپرخواتین کاگھرچلانا مشکل ہوگیا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر خواتین پر پڑ رہاہے۔ مذکورہ خیالات کااظہار مدھیہ پردیش خاتون کانگریس صدر وبھاپٹیل نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایل پی جی گیس سلینڈر ایک ہزار روپئے تک کا مل رہاہے۔ یہ گھریلو بجٹ پر اثراندا ز ہوتا ہے۔ کھانا پکانے کاتیل جورسوئی کی ایک بنیادی اشیا ہے ، اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ اس کی قیمت 120 روپے فی لیٹرسے 150روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔ جبکہ سرسو کاتیل 180روپے فی لیٹر سے 220 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ دال اورسبزیوں کی قیمت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے۔ جوخواتین کی ذہنی اورجسمانی صحت پر بھاری پڑرہاہے۔ خواتین کی اس حالت پر وزیراعظم دس سال سے خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں اورافراط زر کوقابوکرنے کے لئے کوئی مؤثرتدابیر کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ وبھاپٹیل نےا ٓگے کہا کہ خواتین کادرد اگرآج کوئی سمجھ رہاہے تو وہ ملک میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کررہے ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی ہیں، جو سیاست کے ذریعہ سے عام آدمی کی تکلیفوں کو حل کرنے کاراستہ ہموار کررہے ہیں۔ آج ملک بی جے پی کے مدعوں سے بھٹکانے والی سیاست کے خلاف متحد ہوکر لڑائی لڑرہاہے۔