دامبولا، 21 فروری (یو این آئی) رحمان اللہ گرباز کی 70 رنز کی شاندار نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے بدھ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 210 رنوں کا ہدف دیا ہے۔آج یہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے۔ عقیلہ نے آٹھویں اوور میں حضرت اللہ زازئی کو آؤٹ کر کے افغانستان کو پہلا دھچکا دیا۔ زازئی نے 22 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان ابراہیم زدران 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔14ویں اوور میں ہسرنگا نے رحمان اللہ گرباز کو سدیرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ گرباز نے 43 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 70 رن بنائے۔ عظمت اللہ عمرزئی 31 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور کریم جنت صفر پر آؤٹ ہوئے