اندور، 20 فروری (ایجنسی) پردیشی پورہ تھانہ علاقے میں واقع ایک کرانہ دکان میں خوفناک آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک خاتون کی زندہ جلنے سے موت ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا اور شوہر بھی شدید جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق شہر کے پردیشی پورہ علاقے کی کلرک کالونی میں رہنے والے تاجر جتیندر گوئل اپنے تین منزلہ مکان کے گراؤنڈ فلور پر منگلال برادرز کے نام سے کرانہ کی دکان ہے، پہلی منزل پر ان کا خاندان رہتا ہے۔ منگل کی صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ان کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تاجر جتیندر گوئل، ان کی بیوی انیتا اور 18 سالہ بیٹا مینک اس میں پھنس گئے اور بری طرح جھلس گئے۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ میں گھرے خاندان کو بچا کر سب کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون فالج کے باعث باہر نہیں آ سکی جس کی وجہ سے وہ 60 فیصد جھلس گئی تھی۔ وہیں شوہر جتیندر اور بیٹا مینک سی ایچ ایل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔