بھوپال، 20 فروری (رپورٹر) دارالحکومت بھوپال میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو دہائیوں پرانے ویاپم کیس (اب مدھیہ پردیش اسٹاف سلیکشن بورڈ- ایم پی ای ایس بی) میں سات قصورواروں کو سات سات سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ہر مجرم پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج نتی راج سنگھ سسودیا نے پانچ امیدواروں اور دو سالوروں کو آئی پی سی کی متعلقہ دفعات اور مدھیہ پردیش تسلیم شدہ تعلیم (ایم پی آر ای) ایکٹ کی دفعات کے تحت مجرم قرار دیا۔ پانچوں امیدواروں کی شناخت مکیش راوت، عجب سنگھ، واسودیو تیاگی، سنیل تیاگی اور آشیش شرما کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ سالوروں کی شناخت سنیل شریواستو اور اودھیش گوسوامی کے طور پر ہوئی ہے۔
سی بی آئی کے پبلک پراسیکیوٹر سشیل کمار پانڈے نے کہا، 2013 میں ویاپم کے ذریعہ مدھیہ پردیش پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کے دوران، پانچوں امیدواروں نے سالوروں کی مدد سے امتحان دیا تھا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ نتیجہ کے طور پر تمام پانچ امیدواروں نے پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان 2013 میں کامیابی حاصل کی۔ معاملہ سامنے آنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں تمام ملزمین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔