کوالالمپور8فروری: ملائیشیا دورے پر پرائم منسٹر نریندر مودی نے دہشت گرد ی پر ہندوستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر کوئی دوہرا معیار نہیں اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔پاکستان کا نام لیے بغیرپی ایم مودی نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متفقہ اور واضح موقف اپنانا ہوگا۔انھوں نےمزیدکہا کہ نئی دہلی امن کے قیام کے لیے کیے جارہے اقدامات کی حمایت جاری رہے گی۔ ہند۔ملائیشیا کے بیچ دو طرفہ بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کے بیچ مختلف شعبوں میں 11 معاہدوں پر دستحظ ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ملائیشیا کی شراکت داری تاریخی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔
پی ایم کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرنگ، فوڈ سکیورٹی، صحت،،سیمی کنڈکٹر،زراعت اور مینوفیکچرنگ سے لے کر کلین اینرجی تک ہر شعبے میں ہمارا تعاون گہرا ہو رہا ہے۔ ہم ہنر کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر میں بھی اہم شراکت دار ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ملاقات کوانتہائی اہم اور اسٹریٹجک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، جو 2024 میں ایک جامع اسٹرٹیجک پارٹنرشپ تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، سیمی کنڈکٹر، ڈیجیٹل معیشت، توانائی، سلامتی، دفاع، تعلیم، اور سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے بتایاکہ 11 معاہدوں کا تبادلہ کیا، جو روایتی شعبوں سے آگے امن مشن، صحت اور تکنیکی تعاون تک پھیلا ہوا ہے۔