رانچی، 20 فروری (یو این آئی) انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے امپائر ز کال پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہٹا دیا جانا چاہیے۔اسٹوکس نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر گیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہے تو میں پوری ایمانداری سے کہوں تو امپائر کال ہٹا دی جانی چاہیے لیکن میں اس میں زیادہ نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ تب ایسا لگے گا کہ ہم اس لئے بلا بلا رہے ہیں کہ ہم ہار ے ہیں، اسی وجہ سے ہم صرف دل مسوس کر رہ گئے ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے بعد اسٹوکس نے راجکوٹ ٹیسٹ کے اختتام پر ڈی آر ایس پر واضح کیا کہ ان کی تکنیک انگلینڈ کی شکست کی وجہ نہیں تھی۔ اس سے قبل بھی کئی کھلاڑی امپائر کی کال پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔سال 2021 میں دورہ انگلینڈ کے دوران ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بھی امپائر ز کال پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور امپائر کی جانب سے اپنی ٹیم کے خلاف کیے گئے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ اس وقت بھی اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے گرما گرم بحث چھڑی تھی۔اسٹوکس اور برینڈن میک کولم نے کھیل کے اختتام کے بعد ڈی آر ایس سسٹم کے بارے میں میچ ریفری جیف کرو سے رابطہ کیا۔ میک کولم نے بعد میں برطانوی میڈیا کے سامنے اعتراف کیا، “سچ پوچھیں تو میں واقعی میں نہیں سمجھتا، ایک عام آدمی کے نقطہ نظر سے یہ سمجھنا تھوڑا مشکل ہے کہ وہ کس بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں۔