بھوپال، 19 فروری ( پریس ریلیز) بھوپال مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی (میکپس) کے سیکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ادارے کا سالانہ جلسہ ۲۵ فروری ۲۴ بروز اتوار رویندر بھَون میں منعقد ہوگا جسمیں مہمان خصوصی انجمنِ اسلام ممبئی کے صدر پدم شری ڈاکٹر ظہیر اسحاق قاضی ہونگے اس موقع پر مہمان اعزازی octavare کے CEO جناب محمّد اسلم خان طلباء کو اپنے علمی سفر سے روشناس کرینگے ۔
واضع رہے کے میکپس پِچھلے ۳۸ سالوں سے مسلم طلبا کی رہنمائی کی غرض سے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا رہا ہے۔
پروگرام میں ٹیلنٹ سرچ میں کامیاب طلبا کو اعزاز سے نوازا جائیگا اور میریٹوریس اسٹوڈنٹس کو ایوارڈ دیئے جائینگے جلسے کی صدارت ادارے کےصدر پروفیسر حسن مسعود فرمائیں گے۔
NEET اور JEE میں نمایاں مقام حاصل کرنے والوں کو بھی انعامات سے نوازہ جائے گا۔