لکھنؤ:19فروری(یواین ائی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت الکٹرک موبیلٹی اور سبز توانائی پر فوکس کررہی ہے اور کوشش ہے کہ ملک کے ہر گھر ہر کنبہ سولر پاور جنریٹر بن جائے۔اندراگاندھی پرتشٹھان پر منعقد گراونڈ بریکنگ سریمنی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا’ ہماری کوشش ہے کہ ہماری جو طاقت ہے اسے بھی جدیدیت کے ساتھ جوڑیں۔ مستحکم کریں اور نئے سیکٹر میں بھی کمال کریں۔ آج ہندوستان الکٹرک موبیلٹی اور گرین اینرجی پر بہت زیادہ فوکس کررہا ہے۔ ہم ہندوستان کو ایسی ٹیکنالوجی میں ، ایسی مینوفیکچرنگ میں گلوبل ہب بنانا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ملک کا ہر گھر ہر کنبہ شمسی توانائی جنریٹر بن جائے۔