پریاگ راج5جنوری: اتر پردیش کے پریاگ راج میں واقع سٹی زون کے کیڈگنج تھانہ علاقے میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پولیس کی چھاپہ ماری میں جسم فروشی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ دراصل جسم فروشی کے ریکیٹ کی اطلاع پر پولیس نے مکان نمبر 514 اے، خلاسی لائن میں چھاپہ مارا۔ اے سی پی کرنل گنج کی قیادت میں انچارج انسپکٹر نے پولیس فورس اور خواتین پولیس کے ساتھ کارروائی کی۔
پولیس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ 50 سالہ سرویش دویدی نے مکان کرائے پر لے کر جسم فروشی کا ریکیٹ چلا رکھا تھا۔ چھاپہ ماری کے دوران عمارت کے اندر بنے مختلف کمروں سے کل 5 مرد اور 4 خواتین کو قابلِ اعتراض حالت میں پکڑا گیا۔ اطلاع ملتے ہی اے سی پی کرنل گنج کی قیادت میں پولیس ٹیم نے موقع پر چھاپہ مارا۔ جسم فروشی کے ریکیٹ کا سرغنہ سرویش دویدی، ولد یادویش، پتہ 792ڈی/1 دریا آباد، تھانہ اترسوئیا کا رہنے والا ہے، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چار گاہکوں 19 سالہ مینک کشواہا، 23 سالہ انوج مشرا، 23 سالہ سیف صدیقی اور 35 سالہ اتل کمار کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ موقع سے 4 خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا۔ خواتین سے ہیڈ کانسٹیبل سادھنا سنگھ نے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد انہوں نے مکمل معلومات فراہم کیں۔









