چنڈی گڑھ، 18 فروری (یو این آئی) پنجاب کے وزیر کھیل گرمیت سنگھ میت ہیر نے ایشین انڈور ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس تیجندر پال سنگھ تور اور ہرملن بینس اور پہلی بارایشین چمپئن شپ میں چمپئن بننے والی ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔تہران میں جاری ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پنجاب کے کھلاڑی تیجندر پال سنگھ تور نے شاٹ پٹ اور ہرملن بینس نے 1500 میٹر میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ تیجندر تور نے 19.72 میٹر تک شاٹ پھینک کر نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا۔ اپنے شاندار کھیل کیریئر میں تور اس سے پہلے ہی دو بار ایشین گیمز میں اور تین بار ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ ہرملن، جنہوں نے 1500 میٹر میں 4.29.55 کی ٹائمنگ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا، گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں میں دو چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ دوسری جانب ملائیشیا میں ہونے والی بیڈمنٹن ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم نے فائنل میں تھائی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلی بار ایشین چمپئن شپ جیتی ہے۔ پنجاب کی تنوی شرما اس ٹیم کی رکن ہیں۔جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر کھیل میت ہیر نے کہا کہ یہ پنجاب کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے کھلاڑی کھیلوں کے میدان میں مسلسل اچھے نتائج حاصل کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی ہدایت پر پنجاب نے ایسی اسپورٹس پالیسی بنائی ہے کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کی تیاری کے لیے نقد رقم دی جارہی ہے اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی مل