وایناڈ، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس لیڈر اور وایناڈ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کو کیرالہ حکومت پر زور دیا کہ وہ پدملا کے کسان پی اجیش (47) کے سوگوار خاندان کو فوری طور پر معاوضہ فراہم کرے۔ متوفی اجیش کو 10 فروری کو ‘بیلور مکھنا’ نامی جنگلی مادہ ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ مسٹر گاندھی نے پکم میں محکمہ جنگلات کے عارضی چوکیدار وی پی پال (52) کے اہل خانہ کے لیے بھی معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ پال کو جمعہ کو پلپلی کے قریب چیریانمالا جنکشن پر جنگلی ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔
پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس، کلپٹہ میں ضلعی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گاندھی نے کہا، ” انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرنا چاہئے، اور یہ غور کرنا چاہئے کہ انہوں نے اپنی روٹ کمانے والے کو کھو دیا ہے۔ ” انہوں نے کہا کہ غریب خاندان براہ راست متاثر ہوں گے اور انہیں فوری طور پر رقم کی ضرورت ہے، اس لیے ایک ماہ کی تاخیر نہ کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا، “ایک الرٹ سسٹم کو فوری طور پر قائم کیا جانا چاہئے اور ریپڈ ریسپانس ٹیم (آر آر ٹی) کی ایک ٹیم ضلع میں جانوروں اور انسانی تنازعات سے نمٹنے کے لئے کافی نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ آر آر ٹی ایس کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو کے درمیان تال میل ہونا چاہئے۔مسٹر گاندھی نے کہا، ’’مجھے یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ضلع میں ایک مناسب میڈیکل کالج اسپتال بنانے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔