بھوپال:17فروری:وزیر مملکتجنگلات اور ماحولیات مسٹر دلیپ اہیروار چھتر پور ضلع کے چاندلہ اسمبلی حلقہ کے مختلف گاؤں پہنچے، جہاں ژالہ باری کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر مملکت نے خود کھیتوں میں جا کر تباہ شدہ فصلوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریاستی حکومت ان کا خیال رکھے گی۔
وزیر مملکت مسٹر دلیپ سنگھ اہیروار نے کہا کہ ڑالہ باری سے تباہ شدہ فصلوں کا سروے کر کے مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔